ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آسام میں گرینیڈ حملے میں دو ہلاک، کئی زخمی

آسام میں گرینیڈ حملے میں دو ہلاک، کئی زخمی

Sat, 24 Nov 2018 03:32:11    S.O. News Service

گوہاٹی:23/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آسام کے شیو ساگر ضلع میں جمعرات کی شام کو مشتبہ الفا عسکریت پسندوں کے گرینیڈ حملے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اس کی اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے دیما چارلی علاقے میں ہارڈ ویئر کی ایک دکان میں گرینیڈ دھماکہ کیا گیا جس میں دکان کے مالک کمل اگروال اور ایک گاہک انوپ گپتا کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ میں کئی لوگ معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران وزیر اعلی سرواند سونووال نے اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ واقعہ کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ دوسری طرف آسام کے پولیس ڈائریکٹر جنرل نے جمعرات کو بتایا کہ اس مہینے کی شروعات میں ریاست کے تنسکیا ضلع میں پانچ بنگالی بولنے والے لوگوں کے قتل کے پیچھے الفا کا ہاتھ ہے۔


Share: